مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مہاجرین کو پناہ دینے کے اعتبار سے اپنی سکت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔ والس نے یہ بات بدھ کے روز جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ والس نے کہا کہ اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی رہنماوں نے یہ بات واضح انداز میں نہ کہی تو یہ باتیں یورپی عوام کہنے لگیں گے۔
فرانسیسی وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مہاجرین کو پناہ دینے کے اعتبار سے اپنی سکت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔
News ID 1859845
آپ کا تبصرہ